متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: انسداد منی لانڈرنگ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے شخص پر 6 لاکھ درہم جرمانہ

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک نے یو اے ای میں کام کرنے والی منی ایکسچینج کے ساتھ منسلک ایک غیر مجاز شخص پر پابندی عائد کردی ہے، اس شخص پر سنٹرل بینک سے اجازت حاصل کیے گئے بغیر ایک ٹرانزیکشن کرنے کا الزام تھا۔

سنٹرل بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا پانے والے شخص نے انسداد منی لانڈرنگ کے قوانین اور مالی اداروں اور سنٹرل بینک سے متعلق وفاقی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

سنٹرل بینک نے اس شخص پر 6 لاکھ درہم کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسے مستقبل میں کسی بھی لائسنس شدہ مالی ادارے کے لیے کام کرنے سے روک دیا ہے۔

سنٹرل بینک کا کہنا ہے کہ اس شخص کے پاس وہ کام کرنے کے لیے اجازت نامہ نہیں تھا اور اس کام کو سر انجام دینے کے لیے سنٹرل بینک سے منظوری حاصل کرنا ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کا مرکزی بینک یو اے ای میں کام کرنے والی تمام منی ایکسچینجز کا نگران ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی مسلسل کوشش کرتا ہے کہ تمام ایکسچینجز پر کام کرنے والے ملازم اور انکے مالکان شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے بنائے گئے قوانین پر ہر صورت میں عمل کریں۔

Source: Khlaeej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button