خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سابقہ بیوی کے گھر جا گھسنے والے شخص کو جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے مشرقی علاقے کی ایک عدالت نے ایک خلیجی شہری کو اپنی طلاق یافتہ بیوی کے گھر میں جا گھسنے پر ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے جس نے یہ حرکت اپنی بیٹی کو ملنے اور اپنی سابقہ بیوی سے سمجھوتہ کرنے کے لیے کی۔
پولیس تفتیش کے مطابق ایک خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کروائی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کا سابق شوہر اس کی اجازت کے بغیر اس کے گھر میں داخل ہوا ہے۔ جب اسے پکڑا گیا تو اس نے پولیس اور استغاثہ کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ صلح کرنے کی غرض سے اپنی سابقہ بیوی کے گھر میں گھسا تھا۔

اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے خاتون سے رابطہ کرنے کے لیے رابطے کے تمام طریقے اور حربے آزمائے، مگر ناکام رہا کیونکہ عدالت کے طلاق کے فیصلے کے بعد اس نے اپنے فون نمبرز تبدیل کر لیے تھے۔
اس شخص نے مزید کہا کہ اس کی سابقہ بیوی نے اسے اپنی بیٹی کے بارے میں کسی بھی قسم کی اپ ڈیٹ دینے سے انکار کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button