متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اس شخص کو شہد فروخت کرنے پر مقدمے کا سامنا کیوں ہے؟

خلیج اردو
12 اکتوبر 2021
فوجیرہ : 35 سالہ شخص کو ٹریفک سگنل اور عوامی مقامات پر شہید گروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ کا سامنا ہے۔ انہوں نے ایسا بنا کسی اجازت نامہ کے کیا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق آپریشن روم کو مختلف کالز موصول ہوئیں جس میں انہیں بتایا گیا کہ ایک عرب شخص عوامی مقامات اور گلیوں میں شہد فروخت کررہا ہے۔

پولیس نے اس شخص کو گرفتار کیا جس نے استعاثہ عامہ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے لائنسس اس وجہ سے نہیں لیا کیونکہ وہ اپنے ویزہ کی تجدید کرانے میں مصروف تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بھیک نہیں مانگ رہا تھا اور وہ اشارے پر شہد فروخت کررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بیس درہم فی کلو کے حساب سے شہد خرید کر اسے پچاس درہم فی کلو کے حساب سے فروخت کرتا تھا۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button