متحدہ عرب امارات

منشیات کا استعمال کرنے والے جوڑے کی سزا میں کمی : جیل اور جلاوطنی کی سزا ختم کرکے جرمانہ کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی: دبئی کی اپلنٹ عدالت نے ایک شخص اور اس کی گرل فرینڈ کی سزا میں کمی کر دی ہے۔ دو سال قید اور جلاوطنی کی سزا پانے والے جوڑے کو اب فقط دس ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

عدالت کارروائی کے مطابق منشیات استعمال کرنے سے متعلق کیس میں مجرمان کی سزا میں کمی کی گئی ہے۔

استعاثہ عامہ کے مطابق خفیہ اطلاعات پر جوڑے کے اپارٹمنٹ پر چھاپے مارا گیا تھا۔ اس دوران متعلقہ ٹیم کو معلوم ہوا کہ دونوں منشیات کے زیر اثر ہیں۔

تلاشی پر پلاسٹک میں سفید کلر کا سفوف ملا جس کے تحقیقات پر پتہ چلا کہ وہ افیوم ہے۔ جائے موقع سے نشہ اور گولیاں بھی ملیں۔

ابتدائی عدالت نے دونوں کو دو سال قید اور سزا مکمل ہونے کے بعد جلاوبطن کیا تھا جس کے خلاف اپیل پر اپلنٹ کورٹ نے سزا میں کمی کرکے محض دس ہزار جرمانہ کر دیا ہے۔

منشیات سے متعلق قوانین میں ترمیم کے بعد سزاؤں اور دیگر اصلاحات کے پیش نظر دونوں مجرمان کو فائدہ ہوا ہے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ دونوں ملزمان پہلی دفعہ منشیات کیس میں نامزد تھے۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے مفت میں منشیات دیں تھیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button