متحدہ عرب امارات

بکری کیس کا فیصلہ : بکری کے مالک کو 19,000 درہم کی رقم ادا کی کی جائے گی

خلیج اردو
راس الخیمہ : راس الخیمہ کی عدالت نے جانوروں کی خریدوفروخت کرنے والی کمپنی کے مالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ 19,000 درہم کی رقم چھ فیصد سود کے ساتھ اس شخص کو ادا کرے جس کی بکری کے بدلے انہیں رقم ادا نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے جانوروں کی خریدوفروخت کے مالک کو اپنی بکری پیش کی اور بتایا کہ وہ اسے 19,000درہم میں فروخت کرے۔

بکری کے مالک کے ساتھ معاملات طے ہوگئے لیکن کمپنی کے مالک نے بکری فروخت کرنے کے بعد رقم دبا دی اور مالک کو ادا نہیں کی۔

کمپنی نے بکری کے مالک کو بتایا کہ وہ بکری بیمار تھی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ کمپنی کا مالک بکری کے مالک کو بکری کی قیمت ، سود اور مقدمے کی رقم ادا کرے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button