خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: دوست کو آگاہ کیے بغیر اس کی گاڑی بیچنے پرایک شخص کو 340,000 درہم ادا کرنے کا حکم

خلیج اردو: ابوظہبی کے ایک نوجوان کو عدالت نے اسکے دوست کو درہم 340,000 ادا کرنے کا حکم دیا یے کیونکہ اس نے اپنے دوست کے علم میں لائے بغیر اسکی گاڑی فروخت کی تھی، جبکہ یہ رقم گاڑی کی قیمت کے برابر ہے ۔

شکایت کنندہ نے اپنے دوست پر بھروسہ کیا اور اسے اپنی گاڑی اس وقت تک استعمال کرنے کے لیے دی جب تک کہ اسے کوئی ممکنہ خریدار نہ مل جائے۔ اس کے بعد مدعا علیہ نے اپنے دوست کو بتائے بغیر گاڑی ابوظہبی کے ایک کار شوروم کو فروخت کر دی۔ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ گاڑی کا مالک ہے اور اس نے گاڑی کے لیے ملنے والی تمام رقم اپنے پاس رکھی۔

شکایت کنندہ کے ذریعہ دائر مقدمہ میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسے کار کی قیمت 340,000 درہم 12 فیصد سود کے ساتھ ادا کی جائے جبکہ اس نے مزید 30,000 درہم نقصانات کے معاوضے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس شخص نے اپنے مقدمے میں کہا کہ اس نے اپنی گاڑی مدعا علیہ کو بیچنے کے لیے اس لیے دی تھی کیونکہ وہ اس پر ایک دوست کی طرح اعتماد کرتا تھا۔ مدعی نے مزید کہا کہ اس کے دوست نے اسے راضی کر لیا تھا کہ وہ گاڑی ایک کار شوروم کو فروخت کر کے رقم اس کے حوالے کر دے گا۔

لیکن جب اس نے گاڑی بیچی تو مدعا علیہ نے اسے نقد رقم نہیں دی اور خود اپنے پاس رکھ لی۔

مدعی نے اپنے دعوے کی تائید کے لیے کچھ شواہد بشمول واٹس ایپ چیٹ عدالت کے سامنے پیش کیے ۔

تمام فریقین کو سننے کے بعد، ابوظہبی کی عدالت برائے فیملی اینڈ سول اینڈ ایڈمنسٹریٹو کلیمز نے مدعا علیہ کو حکم دیا کہ وہ مدعی کو کار بیچنے سے حاصل ہونے والے درہم 340,000 ادا کرے۔

عدالت نے معاون شواہد کی کمی کی وجہ سے مدعی کے دیگر تمام دعوے مسترد کر دیئے تاہم، مدعا علیہ کو اپنے دوست کے قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی کہا گیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button