متحدہ عرب امارات

باپ پر تشدد اور اس کی عزت نفس کو نقصان پہنچانے کے جرم میں بیٹے کو بھاری جرمانے کی سزا سنادی گئی

خلیج اردو
راس الخیمہ : متحدہ عرب امارات میں ایک عدالت نے ایک شخص کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے والد پر تشدد کرنے اور اس کی عزت کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ایک لاکھ درہم کا جرمانہ ادا کرے گا۔

یہ رقم باپ کو ہرجانے کے طور پر ادا کی جائے گی۔ راس الخیمہ میں سول کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بیٹے کو مزید جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

باپ نے ابتدائی عدالت کے پچیس ہزار درہم جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق باپ نے بیٹے کے خلاف کیس دائر کیا کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے جہاں اس کو مختلف جگہوں پر زخم اور سوجن ہے۔

بزرگ باپ نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی بیٹی کے بارے میں پوچھا کہ وہ کہاں ہے جو گھر پر نہیں تھی تو اس کے بیٹے نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے یہ ازلام بھی لگایا کہ یہ سب اس نے بہو کے کہنے پر کیا۔

جب باپ پر تشدد ہورہا تھا تو بہو بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہی تھی اور انہوں نے مداخلت نہیں کی۔

راس ؒخیمہ میں سول کورٹ نے 25,000 درہم جرمانے کا حکم دیتے ہوئے بیٹے کو باپ سے حسن سلوک رکھنے کا پابند بنایا تھا۔ باپ فیصلے سے خوش نہیں تھا اور فیصلے کے خلاف اپیل کی۔

باپ نے دو لاکھ درہم کی رقم مانگی جہاں عدالت نے ایک لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔ باپ نے اپنے اپیل میں کہا تھا کہ اسے اس واقعے سے ذہنی صدمہ ملا ہے۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button