متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کمپنی کے مالک کا روپ دھار کر ایک خاتون کے ساتھ بڑا فراڈ کیا گیا، فراڈی شخص نے خاتون کے 250,000 ڈالر لوٹ لیے

خلیج اردو
دبئی : 46 سالہ ایشیائی باشندے کو عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ ایک خاتون کو 250,000 ڈالر ادا کرے۔ اس نے کمپنی کا مالک ہونے کا جھوٹ بول کر ایک خاتون کی جمع پونجی لوٹ لی تھی۔

عدالت نے اسے چھ ماہ قید کی سزا بھی سنائی ہے۔ سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر کیا جائے گا۔

تفتیش کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کو بتایا تھا کہ وہ اپنے ملک میں ایک بڑے کاروبار کا مالک ہے اور دبئی اور یورپ کے کچھ حصوں میں مصنوعات درآمد کرتا ہے۔ اس نے اسے اپنے پارٹنرز بنانے کیلئے راضی کرنے کے لیے خاتون کو جھوٹے دستاویزات پیش کیے۔

اپنی گواہی میں خاتون نےبتایا کہ اس شخص نے اپنے دعوے کو سچا ظاہر کرنے کیلئے سرمایہ کاروں کے نام اور ایک ویب سائٹ فراہم کی تھی۔ اس نے مبینہ طور پر اسے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے کاروبار سے سالانہ 12 فیصد کماتا ہے اور اگر شراکت کی گئی تو خاتون کو صرف منافع کے طور پر 5 فیصد ملے گا۔

متاثرہ خاتون نے شراکت کی تفصیلات سے اتفاق کیا اور ایک جعلی معاہدہ پر دستخط کیے جس کے بعد اس نے اپنے آبائی ملک میں اپنے اکاؤنٹ سے اس شخص کو 250,000 امریکی ڈالر منتقل کر دیے۔ رقم ملنے کے فوراً بعد ملزم نے اپنا فون نمبر بند کیا۔

تاہم ایک تفتیشی ٹیم نے بعد میں اس شخص کو گرفتار کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button