متحدہ عرب امارات

اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے بوائے فرینڈ کو سزائے موت سنا دی گئی

خلیج اردو
ام القوین : بدھ کے روز ایک ایشیائی باشندے کو ام القوین مسڈیمینر کورٹ نے سزا موت سنائی ہے۔ مجرم پر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

سزا پانے والے مجرم نے اپنی گرل فرینڈ کو چاقو سے جان بوجھ کر قتل کیا اور گرل فرینڈ کو چاقو کے وار سے مارنے کے بعد خودکشی کی۔ تاہم اسے ریسکیو کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اور مقتولہ کا آپس میں رومانوی تعلق تھا ۔ واردات سے آٹھ ماہ قبل دونوں نے شادی کرنے کا بھی ارادہ کیا تھا۔ لیکن ان کا رشتہ لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے خراب ہو گیا۔

قاتل کو شک تھا کہ اس کی گرل فرینڈ دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات رکھتی ہے۔ اس کی گرل فرینڈ بھی ایشیائی تھی۔

جس دن واقعہ ہوا، اس دن دونوں صبح کمپنی کی ٹرانسپورٹ کو اپنے کام کی جگہ پر لے گئے۔ دن کے اس وقت کام کی جگہ پر زیادہ کارکن ڈیوٹی پر نہیں تھے، اس لیے ملزم نے اس کا فائدہ اٹھایا۔

مقتولہ باتھ روم گئی تھی۔ ملزم نے اس کا پیچھا کیا اور اس پر چاقو سے وار کیا جس سے اس کے سینے پر بائیں جانب اور پیٹ پر دائیں جانب چوٹیں آئیں۔

ملزم کا ایک وار مہلک ثابت ہوا اور اس نے بائیں پھیپھڑے میں سوراخ کیا اور خون کی نالیوں کو کاٹ دیا۔

زیادہ خون بہنے کی وجہ سے خاتون کی موت واقع ہوئی۔

تحقیقات کے دوران مجرم نے اعتراف کیا کہ اس نے متعدد وار کرکے خاتون کو قتل کیا ہے۔

تحقیقات میں انہوں نے بتایا کہ خاتون نے بھی اسے وار کرکے زخمی کیا جب انہوں نے اسے شادی کے بارے میں پوچھا اور اس کے دوسرے مردوں سے تعلق کے بارے میں بات کی۔

مجرم نے بتایا کہ خاتون نے اس کی باتوں کا درست جواب نہیں دیا اور کچن میں جاکر چاقو لائی اور اس پر وار کیے۔

ملزم نے انکار کیا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ مقدمے کا ٹرائل ویڈیو کے ذرئعے ہوا۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button