متحدہ عرب امارات

یو اے ای: گرل فریںڈ کو قتل کرنے الزام میں ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی کورٹ آف اپیل نے گرل فریںڈ کو قتل کر کے خودکشی ظاہر کرنے والے والے کینڈین شہری کی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سزا کےبعد ملزم کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنایا۔

واقعہ کی تفصیلات:

واقعہ گزشتہ سال 26 مارچ کو پیش آیا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اسے  خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ اس نے متاثرہ خاتون کی دوست کو بتایا کہ متاثرہ خاتون پر جنوں کا سایا تھا اور جن نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔

مزید تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم اور متاثرہ خاتون کے درمیان لمبے سے عرصے تعلقات تھے۔ اور ملزم حاسد تھا اور اسکے کئی اور خواتین سے تعلقات تھے۔ جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

مزید برآں، 26 مارچ کو جرم کرنے سے پہلے اس نے متاثرہ خاتون کی دوست سے کہا وہ متاثرہ خاتون کے جن نکالنے کے لیے اس کا علاج کرنا چاہتا ہے لہذا وہ اسے علاج کے لیے رضامند کرے۔

واقعہ کے دن مدعاعلیہ نے چرس پی اور پھر خاتون پر تشدد کیا، جس سے خاتون کو کئی چوٹیں آئی۔ جس کے بعد مدعاعلیہ نے خاتون کو باتھ ٹب میں ڈبو دیا اور پانچ گھنٹے بعد نکالا اورپھر قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے ایمبولینس کو کال کی۔

متاثرہ خاتون کی ایک ہمسائی نے بھی پولیس کو بتایا کہ واقعہ کے دن اس نے متاثرہ خاتون کے گھر سے جگھڑنے کی آوازیں سنی تھیں، مزید برآں، رات کے وقت اسے تشدد کی آوازیں بھی آئیں اور کچھ زمین پر گرنے کی آواز آئی۔ اس نے بتایا کہ کوئی شخص عربی میں بول رہا تھا جبکہ متاثرہ لڑکی اس سے کہ رہی تھی وہ اسے قتل نہ کرے۔ جس کے بعد ہمسائی نے پولیس کو فون کر دیا۔

پولیس کی جانب سے جائے حادثہ پہنچنے والے گواہ نے بتایا کہ اسے ملزم نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے خود کشی کی ہے۔ ملزم اس وقت شدید نشے کی حالت میں تھا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم کی حواس بحال ہوئے تو دوسرے دن اس سے تفتیش کی گئی۔ دوارن تفتیش اس نے بتایا کہ اس کا متاثرہ خاتون کے ساتھ تین سال سے تعلق تھا۔ تاہم کچھ دنوں سے اس کے برتاؤ میں تبدیلی دیکھ کر اسے لگا کہ اس پر جنوں کا سایا ہے۔ لہذا وہ اس کے جن نکلانے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم، فرانزک رپورٹ ملزم کے دعووں کے برعکس تھی۔

تاہم، عدالت نے ملزم کو قتل کی جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی جس کے خلاف مدعاعلیہ نے کورٹ آف اپیل میں درخواست دائر کی جو مسترد کر دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button