متحدہ عرب امارات

دبئی: 11 مرتبہ چھری کے وار کے کے بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ایک فوجداری عدالت نے ایک نیپالی شہری کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی۔ ملزم نے دبئی میں واقع اپنی رہائش کے داخلی دروازے پر اپنی بیوی کے سینے، سر، گردن اور پیٹ پر 11 وار کیے تھے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کو 25 سال قید کاٹنی ہوگی، جو کہ یو اے ای میں قید کی سب سے زیادہ سزا ہے۔ مزید برآں، قید مکمل کرنے کے بعد مدعاعلیہ کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل 25 ستمبر 2020 کو ہوا تھا اور ملزم کو شیخ زید روڈ پر21سنچری ٹاور کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مدعاعلیہ نے متاثرہ خاتون سے 2019 میں شادی کی تھی۔

تاہم، اسے اپنے دوست سے پتہ چلا کہ اس کی بیوی کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ قتل کے دن مدعاعلیہ نے متاثرہ خاتون کے فون پر کیا جو کہ اس کی بیوی کے مبینہ دوست نے اٹھایا اور مدعاعلیہ کو انہیں تنگ نہ کرنے کا کہا۔

اس دن اس نے شام کے 6 بجے کے قریب اس کو آخری بار فون کیا ، لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔

مجرم نے اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا اور قریبی سپر مارکیٹ سے چاقو خریدا اور اس کے گھر واپس آنے کا انتظار کیا۔ اس نے شام کے قریب 8.10 بجے اس پر الزام لگایا اور اس سے اس شخص کے ساتھ افیئر کے بارے میں پوچھا جس نے اس کی کال کا جواب دیا۔ جواب دینے سے پہلے ہی اس نے چھری سے اس پر حملہ کر دیا۔

اس نے فرش پر خون میں لت پت پڑی اس کی تصاویریں بنائیں اور پھر پولیس کو اطلاع کی۔ عمارت کا سیکیورٹی گارڈ اور ایک ڈلیوری مین قتل کے دو گواہ تھے۔ پولیس نے مدعاعلیہ کو آلہ قتل کے ساتھ اپنی بیوی کی لاش کے پاس سے گرفتار کیا۔ اس نے سرکاری وکیل کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور کہا کہ اسے اپنی اہلیہ کے قتل پر افسوس نہیں ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button