متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:گاڑی فروخت کرنے سے پہلے اس کا میٹر موڈیفائی کرکے مائلج بدلنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی، لینے کے دینے پڑ گئے

خلیج اردو
دبئی: ایک شخص جس نے ابوظہبی کی ایک خاتون کو اپنی گاڑی اونچی قیمت پر فروخت کرنے سے پہلےگاڑی کامیٹر مائلیج کم کرنے کے لیے موڈیفائی کیا تھا، کو سزا سنا دی گئی ہے۔

عدالت نے مذکورہ شخص کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسے کار خریدنے کے لیے ادا کیے گئے 115,000 درہم واپس کرے۔

ابوظہبی کی ابتدائی عدالت نے عرب شخص کو حکم دیا کہ وہ گاڑی کے میٹر میں ردوبدل اور خاتون کو دھوکہ دینے کا مجرم پائے جانے کے بعد خاتون کو رقم واپس کرکے اس کی گاڑی واپس لے۔

سرکاری عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون نے اس شخص کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس نے اسے گاڑی فروخت کرنے کے بعد مطالبہ کیا تھا کہ وہ گاڑی کے لیے ادا کی گئی رقم واپس کرے۔

خاتون نے بتایا کہ اس نے مدعا علیہ سے گاڑی 115,000 درہم میں خریدی اور اسے اپنے نام اور انشورنس کوریج کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے 2,000 درہم خرچ کیے۔

بعد میں اسے پتہ چلا کہ مائلیج میٹر کو موڈیفائی کیا گیا تھا۔

جب اس نے مکینک کے ذریعے اس معاملے کی چھان بین کی تو اسے معلوم ہوا کہ خریداری کے وقت حقیقی مائلیج تقریباً 300,000 کلومیٹر تھا لیکن بیچنے والے نے میٹر میں ردوبدل کرنے کے بعد اسے کم کرکے 65,000 کلومیٹر کر دیا تھا۔

مکینک نے بتایا کہ اس نے اس شخص کو کار واپس کرنے کی کوشش کی اور اس سے اس کے پیسے واپس کرنے کو کہا لیکن اس نے رقم دینے سے انکار کیا۔

بیچنے والے شخص نے الزام مسترد کرتے ہوئے اصرار کیا کہ اس نے کار کے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا۔ اس نے عورت کو مجبور کر دیا کہ وہ معاملے کو عدالت لے جائے۔

عدالت کے سامنے عرب شخص نے گاڑی کے میٹر میں ردوبدل کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے گاڑی کسی دوسرے شخص سے خریدی تھی اور اس کے ساتھ پہلے ہی لڑائی ہوچکی ہے۔

فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے عرب شخص کو رقم واپس کرکے گاڑی واپس لینے اور خاتونمدعی کے قانونی اخراجات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button