متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دو افراد پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص تین گھنٹوں میں گرفتار

خلیج اردو
08 اگست 2021
راس الخیمہ : ایک آدمی جس نے چاقو کے وار سے اپنے ہم وطنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی ، واردات کے تین گھنٹوں بعد ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا گیا۔

ملزم واردات کے بعد راس الخیمہ ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا جب وہ ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع دی گئی کہ ملزم دو افراد پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کر چکا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس شخص نے دو افراد کو قرضہ دیا تھا اور وہ واپس نہیں کررہے تھے جس وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

راس الخیمہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل علی عبداللہ بن الوان نے پولیس کو جرائم سے آگاہ کرنے پر ایک رہائشی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ملزم کو پکڑنے میں ائیرپورٹ حکام کی جانب سے پولیس کے تعاون کی بھی تعریف کی۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button