متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کرونا قوانین میں نرمی کے باوجود ان 3 عوامی علاقوں میں اب بھی ماسک پہننا لازمی ہے

خلیج اردو
دبئی: کرونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد متحدہ عرب امارات نے ماسک پہننے سے متعلق قوانین میں نرمی کی ہے ۔ اس حوالے سے ملک نے کوویڈ حفاظتی اقدامات میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔ تاہم حکام نے اب لازم کیا ہے کہ کل 28 ستمبر بروز بدھ سے تین مقامات پر اب بھی ماسک پہننا لازم ہے۔

حکام کے مطابق اسپتال اور طبی سہولیات، مساجد، پبلک ٹرانسپورٹ یعنی بسوں میں سواری کے دوران ماسک پہننا لازم ہے جبکہ شاپنگ مالز، ریستوراں، سپر مارکیٹوں یا کسی اور عوامی مقامات پر اب ماسک پہننا لازمی نہیں بلکہ اختیاری عمل ہے۔

اس کے علاوہ خوراک کی خدمات فراہم کرنے والوں، کوویڈ پازیٹو کیسز اور جن کو کوویڈ ہونے کا شبہ ہے، انہیں ماسک پہننا ہوگا۔ حکام کی جانب سے صحت کے لحاظ سے رہائشیوں اور سیاحوں کے کمزور کیٹگریز کو ماسک پہننے کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ان میں بوڑھے، دائمی امراض میں مبتلا افراد اور خصوصی افراد شامل ہیں۔

ایئر لائنز کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ جہاز پر پروازوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہیں یا نہیں۔ ایک حکومتی ترجمان کے مطابق اپ ڈیٹڈ طریقہ کار پابندیوں میں نرمی کے ابتدائی مرحلےکا حصہ ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button