متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ورکرز کے لیے شروع کیا گیا مڈ ڈے بریک کا قانون کل ختم ہو جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 15 جون کو نافذ کیا جانے والا مڈ ڈے بریک کا قانون 15 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔ اس قانون کے تحت 12 بج کر 30 منٹ سے 3 بجے درمیان لیبر سے آؤٹ ڈور میں کام کروانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

یہ قانون ہر سال نافذ کیا جاتا ہے جس کا مقصد دھوپ میں کام کرنے والے ورکرز کو گرمیوں کے دوران گرمی سے بچانا ہوتا ہے۔

اس دوران موہری کی جانب سے متعدد قوانین اور پروسیجر جاری کیے گئے اور متعدد آگاہی پروگرام منعقد کروائے گئے تاکہ ورکرز کو کورونا وائرس، دھوپ ، اور ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھا جا سکے۔

تاہم، اس قانون سے ایسی کمپینوں کو استشنیٰ دی گئی تھی جن کے لیے کام ہر صورت جاری رکھنا ضروری تھا۔ تاہم، ایسی کمپنیوں کےلیے ضروری ہوتا کہ وہ مزدوروں کو ٹھنڈا پانی اور دیگر سہولیات فراہم کرے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button