متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے وزیر کی ایران کے نومنتخب صدر سے ملاقات

خلیج اردو
08 اگست 2021
تہران : متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے برداشت اور ہم آہنگی شیخ نیہیان بن مبارک النہیان نے ایرانی نو منتخب صدر ابراہیم رائیسی سے اپنے دورہ تہران کے موقع پر ملاقات کی ہے۔

شیخ نہیان نے صدر خلیفہ بن زید النہیان ، نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کے نیک خواہشات اور تہنیتی پیغام صدر رائیسی تک پہنچایا۔

اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران صدر رئیسی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایران کی مخلصانہ اور سنجیدہ خواہش کا اظہار کیا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button