متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عوام کی خدمت کیلئے24/7 فعال نئے واٹس ایپ نمبر کا اعلان کردیا،موہری کی جانب سے جاری واٹس اپ ملک کے پہلے وفاقی ادارے کا تصدیق شدہ کاروباری اکاؤنٹ ہے

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات میں وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے بدھ کے روز ایک نئے واٹس ایپ نمبر کا اعلان کیا ہے جس پر وزارت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں وزارت نے کہا کہ صارفین فوری پیغام رسانی کے پلیٹ فارم پر وزارت سے عربی اور انگریزی دونوں میں بات چیت کر سکتے ہیں۔

 

 

یہ وزارت کی تازہ ترین سروس ہے جو ایک مربوط اور انٹرایکٹو کسٹمر کیئر سسٹم ہے اور جس کا مقصد اس نئے چینل کے ذریعے مواصلات کو آسان بنانا اور 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنا ہے۔

 

موہری واٹس اپ کے بزنس اکاؤنٹس سے کچھ چیزیں جس کی آپ کو رسائی دی گئی ہے وہ درج ذیل ہے۔

 

  1. اپنے لین دین کی حیثیت چیک کر سکتے ہیں۔

 

  1. کاروبار کے ضوابط کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

 

  1. گھریلو ملازمین کے قانون کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

 

  1. متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ کو منظم کرنے والی وزارتی قراردادوں کے ساتھ اپ ڈیٹ رہ سکتے ہیں۔

 

موہری متحدہ عرب امارات میں پہلا وفاقی ادارہ ہے جس کے پاس تصدیق شدہ واٹس اپ بزنس اکاؤنٹ ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سروس قابل اعتماد ہے اور ڈیٹا کی رازداری کی حفاظت کرتی ہے۔

 

حکام نے 600590000 کا نمبر جاری کیا ہے جس پر کوئی بھی شخص وزارت تک پہنچ سکتا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button