متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے امریکی بحری افواج کے ساتھ آئرن ڈیفنڈر 22 تربیتی مشق کا آغاز کر دیا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کی بحری افواج اور یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کے درمیان سالانہ دو طرفہ تربیتی پروگرام کے حصے کے طور پر وزارت دفاع نے جمعہ کو آئرن ڈیفنڈر 22 کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

23 جون 2022 تک جاری رہنے والی مشترکہ مشق کا مقصد آپریشنز کو انجام دینے میں کارکردگی اور جنگی تیاریوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور یو اے ای کے درمیان فوجی تعلقات کو مضبوط اور فوجی تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔

آئرن ڈیفنڈر 22 مشق دوطرفہ مشترکہ تربیتی بحری افواج کے منصوبوں اور پروگراموں کے عین مطابق ہے جو مشترکہ آپریشنز کے میدان میں مہارت کے تبادلے اور فوجی تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button