متحدہ عرب امارات

ایک سال سے لاپتہ ہونے والی فلپائنی نواجوان خاتون کی لاش برآمد ، حکام کی جانب سے انصاف کی یقینی دہانی

خلیج اردو
02 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں رہائش پزیر فلپائنی مری انی ڈینولو جو ایک سال سے لاپتہ تھی ، اب ان کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے اور اسے ابوظبہی میں مردہ پایا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز سے گفتگو میں فلپائنی سفارتخانہ نے بتایا ہے کہ ایک مشکوک شخص جو ان کا کولیگ تھا ، اس حرارست میں لینے کے بعد ملزم کی جانب سے جرم کا اعتراف کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں فلپائنی سفارتکار ہجیسیلین ایم کوئنٹانا نے متائثرہ خاندان کو یقین دلایا ہے کہ اس کیس میں انصاف کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سفارتخانے کا وکیل اس متائثرہ خاندان کی بھرپور مدد کررہی ہے اور تمام قانونی اقدامات کی تیاری ہو رہی ہے جس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ڈینولو جس کی عمر 30 سال تھی ، ابوظبہی میں سادیات آئی لینڈ پر ایک ہوٹل میں بطور ریسپشنٹ کام کرتی ہے۔ وہ ریزورٹ پر آخری مرتبہ 4 مارچ 2020 کو دیکھی گئی تھی۔ وہ رات کو ساڑھے 10 بجے اپنے شفٹ کے اختتام وہاں موجود تھی۔ چونکہ ان سے متعلق گم شدگی کا اشتہار دیا گیا تھا ، اسی وجہ سے متحدہ عرب امارات اور فلپائنی سفارتخارنے کے حکام میں باقاعدہ رابطہ رہا۔

پولیس کے ایک بیانج کے مطابق انہیں ڈینولو کی لاش 19 جنوری کو م،لی تھی۔ فلپائنی ایمبیسی ان کے ساتھ گہرے رابطے میں تھی ۔ اس حوالے سے متائثرہ خاندان ، ابوظبہی حکام اور سفارتخانے کی جانب سے اس کیس کی ٹھقیقات کیلئے جامع اقدامات کیے جارہے تھے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button