خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں دو قسم کی مچھلیوں کی فروخت پر ایک ماہ کے لیے پابندی کا اعلان

خلیج اردو: وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ متحدہ عرب امارات میں دو قسم کی مچھلیوں کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔

آپ کو یکم سے 28 فروری تک ملک بھر کے بازاروں اور اسٹورز میں سونے کی لکیر والی سی بریم (Rhabdosargus sarba) اور کنگ سولجر بریم (Argyrops spinifer) نہیں ملے گی۔

یہ بات وزارت کے اس فیصلے کا حصہ ہے جس میں مچھلیوں کی بعض نسلوں کی افزائش کے موسم کے دوران ان کی ماہی گیری اور تجارت کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے پانیوں اور غذائی تحفظ کے پیش نظر مچھلی کے ذخیرے کی پائیداری کو یقینی بناتا ہے۔

ماہی گیروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی سنہری لکیر والی سی بریم اور کنگ سولجر بریم مچھلی کو چھوڑ دیں جو ان کے ماہی گیری کے گیئر میں محدود مدت کے دوران غلطی سے پکڑی گئی ہو، اسکو واپس پانی میں چھوڑ دیں۔

ایم او سی سی اے ای مقامی حکام کے ساتھ ایسے قوانین تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو سمندری حیات کے تحفظ اور مچھلی کے ذخیرے کو محفوظ رکھنے کے لیے تجارتی ماہی گیری کو منظم کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button