متحدہ عرب امارات

شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل کا ایسا کارنامہ کہ دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کا نام روشن کر دیا

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل اور وزارت خارجہ نے رمضان المبارک کے پہلے دن سے لے کر 30 سے زائد ممالک میں 250,000 افطار کے کھانے تقسیم کیے ہیں جس کی تقسیم ریاستی سفارت خانوں کے تعاون سے جاری رہے گی۔

پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ اور ایکسٹرنل ایڈ کے ڈائریکٹر محمد عبدالرحمٰن ال علی نے کہا کہ افطار پراجیکٹ ایک بڑے پروگرام کا حصہ ہے جسے ادارہ ہر رمضان میں نافذ کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افطار پراجیکٹ میں دیگر ممالک میں بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پناہ گزین کیمپوں میں اس پروگرام کو نافذ کرنے پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ وہ اس اقدام سے فائدہ اٹھاسکیں۔

ال علی نے کہا کہ تقسیم کے ممالک اور علاقوں کا انتخاب ایس سی آئی کی جانب سے کیے گئے مختلف ریسرچ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

ان مطالعات میں ان ممالک کی نشاندہی کی جاتی ہے جنہیں سب سے زیادہ مدد کی ضرورت ہو۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ اور پروگرام کے عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button