متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات بھر میں اس جمعے بارش کے لیے نماز استسقاء ادا کی جائے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں 18 دسمبر بروز جمعہ  بارش کے لیے خصوصی نماز، نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔

اور یہ خصوصی نماز جمعے کی نماز سے 10 منٹ پہلے ادا کی جائے گی۔

اس بات کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے حکم کے بعد کیا گیا ہے۔

صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے لوگوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ اللہ سے ” ملک میں بارش، رحم اور رحمت کی دعا کریں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 4 دسمبر سے مساجد کو نماز جعمہ کے لیے کم نمازیوں کی اجازت کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button