
خلیج اردو آن لائن:
العین کی سول کورٹ نے ایک ڈرائیور کو حکم دیا ہے کہ وہ اسکی وجہ سے زخمی ہونے والی لڑکی کو 30 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرے۔
کار حادثے کے بعد زخمی ہونے والی لڑی کی ماں نے کار ڈرائیور کے خلاف اسکی لاپراوہ اور تیز ڈرائیونگ کے لیے 1 لاکھ درہم ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق کار ڈرائیور العین میں ایک حادثے کا باعث بنا تھا جب اسکی کار ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں متاثرہ لڑکی اپنے خاندان کے ساتھ سفرکر رہی تھی۔
حادثے میں بچی کو ماتھے، کہنی اور جسم کے باقی حصوں پر شدید چوٹیں آئی تھیں، جس کے بعد اسے علاج کے ایک مقامی ہسپتال میں رہنا پڑا تھا۔
پولیس نے حادثے کا قصور وار مدعاعلیہ کار ڈرائیور کو قرار دیا اور بتایا کہ کار ڈرائیور نشہ آور ادویات کے زیر اثر اور غیر محتاط طریقے سے ڈرائیونگ کر رہا تھا۔ اور ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق کار ڈرائیور پہلے بھی ایک حادثے کی وجہ بننے پر سزا پا چکا ہے۔
تاہم، عدالت نے ایک ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والی بچی کی میڈیکل جانچ کروائی اور اسے لگنے والی چوٹوں سے ہونے والی معذوری کی جانچ کروائی۔
عدالت نے ڈاکٹر کی رپورٹ دیکھنے کے بعد کار ڈرائیور کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ بچی کو پہنچنے والے نقصان کے بدلے میں اسے 30 ہزار درہم معاؤضہ ادا کرے۔
Source: Khaleej Times