متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک الرٹ: دھند کے باعث کم حدنگاہ کی وجہ سے سڑکوں پر رفتار کی حدیں تبدیل ہوگئیں

خلیج اردو
دبئی: قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی این سی ایم نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ دھند کے باعث کم حدنگاہ کو دیکھتے ہوئے ٹریفک کے ضوابط پر عمل کریں۔

این سی ایم نے افقی حدنگاہ میں بگاڑ کے حوالے سے الرٹ کیا ہے جو پیر کی صبح 8.30 بجے تک بعض ساحلی اور اندرونی علاقوں میں خاص طور پر مغرب کی طرف اور بھی کم ہو سکتی ہے۔

ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ موسمی حالات سے ہوشیار رہیں اور رفتار کی بدلی ہوئی حد کو نوٹ کرتے ہوئے ٹریفک کے اصولوں کا پاس رکھیں۔

رفتار میں کمی کے نظام کو بھی شیخ خلیفہ بن زاید انٹرنیشنل روڈ پر ابوظہبی، الغویفت روٹ پر فعال کر دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button