متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی میں ڈرائیوروں کو ٹریفک خلاف ورزی کے نوٹیفیکیشن کے خلاف ایک مہینے میں اپیل کا حق ہے

خلیج اردو
28 اکتوبر 2021
ابوظبہی : ڈرائیوروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ٹریفک کی خلاف ورزی کیلئے حکام سے نوٹس ملنے کے ایک مہینے کے اندر اپیل کا حق رکھتے ہیں۔ ابوظبہی پولیس نے وضآحت کی ہے۔

اگر ڈرائیور کسی بھی طرح ٹریفک کی خلاف ورزی کا مرکت ہو جاتا ہے تو ان کے رجسٹر شدہ نمبر کو ایک پیغام مل جاتا ہے جس میں انہیں غلطی کے بارے میں بتایا گیا ہوتا ہے۔

سینٹرل آپریشنز سیکٹر میں ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد ذہی الحمیری نے کہا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کے قوانین اور طریقہ کار کے حوالے سے 2017 کی وزارتی قرارداد نمبر 178 کی بنیاد پرگاڑی کے مالک کو کسی بھی خلاف درج خلاف ورزیوں کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے۔

متعلقہ حکام ٹریفک کا جرم سرزد ہونے کی تاریخ سے ایک ماہ تک اس کے خلاف نظرثانی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ ڈرائیور کے اختیار میں ہوتا ہے کہ خلاف ورزی کی شکایت مستقل طور پر رجسٹر ہونے سے پہلے خلاف ورزی کے خلاف نظرثانی کی درخواست کرے۔

گاڑیوں کے مالکان ٹریفک کی خلاف ورزی کے نوٹس پر اعتراض کر سکتے ہیں اگر انہیں لگتا ہے کہ یہ بلاجواز جاری کیا گیا ہے یا اگر گاڑی چلانے والے کسی دوسرے شخص سے وہ غلطی سرزد ہوئی ہے۔ اگر گاڑی والا مخصوص کردہ ایک مہینے کی مدت کے دوران اعتراض پیش نہیں کرتا ہے تو گاڑی کا مالک مقرر کردہ انتظامی جرمانے برداشت کرے گا۔

اگر گاڑی کا ڈرائیور متعلقہ خلاف ورزی کے خلاف شکایت نہیں کرتا تو اسے رضامندی سمجھا جائے گا کہ وہ یہ سمجھتا کہ یہ غلط درست طور پر ریکارڈ ہوئی ہے۔

ابوظہبی کے ٹریفک پراسیکیوشن نے 2017 میں کہا تھا کہ اس نے ابوظبہی میں ہونے والی خلاف ورزیوں میں پانچ فیصد یا اس سے زیادہ کی کمی دیکھی ہے جو کہ جرائم کے پیش ہونے کے نوٹیفیکیشن اور اس کے خلاف خلاف ورزی کرنے والے کی طرف سے پیش کی گئی وجوہات پر منحصر ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button