متحدہ عرب امارات

اگر آپ کا لیبر معاہدہ آپ کو بتائے گئے معاہدے سے مختلف ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہیئے؟

خلیج اردو
28 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں قانون سب کیلئے برابر ہے اور قانون کی بالادستی امارات کی اولین ترجیح ہے۔ آپ کو اگر قانون کا علم ہے تو آپ کی تلفی کافی مشکل ہے۔ آپ قانون سے باخبر ہوکر اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھا سکتے ہیں۔

اگر آپ کو کسی جگہ ملازمت کا بتایا جاتا ہے اور آپ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے برعکس آپ کو جو مراعات دیئے جاتے ہیں وہ مختلف ہیں آپ کو کیلئے متحدہ عرب امارات کے قانون میں اس کا حل موجود ہے،

گلف نیوز کے ایک قاری نے ایک سوال پوچھا کہ انہون نے ابھی ایک کمپنی میں ملازمت شروع کی ہے اور اس کمپنی نے جو مراعات ملازمت آفر کرتے ہوئے بتائے تھے وہ ملازمت کے معاہدے سے بالکل مختلف ہیں۔ جو کنٹریکٹ لیٹر مجھے دستخط کرنے کیلئے دیا گیا وہ مجھے پیش کی جانے والی مراعات سے مختکلف ہے۔

میں نے ان سے آفر لیٹر بہت مانگا تھا لیکن انہون نے دیا ہے اور جو وعدے مجھ سے کیے گئے تھے وہ بالکل مختلف ہیں جو اب مجھے کنٹریکٹ لیٹ ر میں دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ مجھے مزید ذمہ داریاں بھی نبھانے کا کہا جارہا ہے جس کا انہوں نے ذکر نہیں کیا تھا اور مجھے اس حوالے سے کوئی ٹریننگ بھی نہیں دی گئی ہے۔ میں نے کنٹریکٹ لیٹر پر دستخط کر لیے بہیں لیکن فی الحال ویزہ کیلئے درخواست نہیں دی گئی۔

گلف نیوز نے معاملہ کے حل کیلئے سنیئر قانون دان سنیر کمار سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے قاری کے مسئلہ کا بتایا۔ جس کے مطابق یہ ذمہ داری ملازم کی ہے کہ وہ ملازمت کے حوالے سے تمام معاہدوں کو پڑھے اور اس کے بعد اس پر دستخط کرے۔کوئی بھی عامر آپ کو مجبور نہیں کر سکتا کہ آپ ملازمت کے کنٹریکٹ پر دستخط کریں۔ یہ کام ملازم کا ہے کہ تمام چیزوں کو یقینی بنائیں۔

اگر ملازمت کے تمام شرائط پورے نہیں اور جو وعدہ آُ سے کیا گیا ہے وہ پورا نہیں ہورہا تو آُ کے پاس اختیار ہے کہ اس پر دستخط نہ کریں۔ لیکن جب ایک دفعہ آپ دستخط کر لیتے ہیں تو آپ کو قانون پابند بناتی ہے کہ آپ ملازمت کے شرائط کا پاس رکھجیں۔

متحد عرب امارات میں توافق سنٹر موجود ہے کہ وہ ملازم اور عامر کے درمیان کے معاملات کو دیکھیں۔ اگر اس حوالے سے ملازم کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ 80060 پر رابطہ کرکے اس کی شکایت کر سکتے ہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button