متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن : اتصالات کے ڈی یو نے 49 جی بی فری موبائل ڈیٹا کی فراہمی کا اعلان کر دیا ہے

خلیج اردو
02 دسمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر شہریوں کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے اتصالات اور ڈی یو نے شہریوں کو 49 جی بی فری موبائل ڈیٹا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتصالات کی یہ آف دو اور تین دسمبر تک رہے گی۔

ڈی یو پوسٹ پیڈ یا پری پیڈ موبائل صارفین کیلئے خصوصی پیکیج پیش کررہا ہے جو پیش کش سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ مفت GB 49 جی بی قومی ڈیٹا ، جو 3 دن کیلئے کار آمد ہوگا۔ یہ آفر 30 نومبر سے 3 دسمبر تک کیلئے دی گئی تھی اور اس کیلئے گاہک کو * 055 * 49 # ڈائل کرنا ہوں گا۔

اتصالات کیلئے گاہک * 49 # ڈائل کرکے یا اتصالات کی سوشل اپلیکیشن کے ذریعے اس پیش کش کو متحرک کرسکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے رہائشی یکم دسمبر سے آفرز کیلئے درخواست دے سکتے ہیں تاہم سہولت آج سے فعال ہو جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button