متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ایک اور ریاست میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد جرمانوں کی معافی کا اعلان

خلیج اردو
25 نومبر 2020
فجیرہ: 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا جائے گا۔ اسی مناسب سے رہنماؤں کی جانب سے مختلف رعایتیوں اور معافیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف محکموں کی جانب سے بھی ایسے اعلانات ہورہے ہیں۔

فجیرہ پولیس نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے 49 ویں قومی دن کے موقع پر امارات کے تمام ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

تمام سیاہ ڈاٹس یا پوائنٹس منسوخ کردیئے جائیں گے اور تمام ضبط شدہ گاڑیوں کے جرمانے معاف کردیئے جائیں گے۔ 50 فیصد رعایت کا اطلاق بدھ 2 دسمبر سے 15 دسمبر 2020 تک لاگو ہوگی۔

پولیس کے مطابق اس رعایت کا اطلاق یکم دسمبر سے پہلے رجسٹرڈ ٹریفک خلاف ورزیوں پر ہوگا۔ اس میں ہر قسم کی گاڑیاں ، ٹریفک کی تمام خلاف ورزیوں اور گاڑیوں کے تمام امور کا احاطہ کیا جائے گا۔

یہ مہم ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں ، خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جو کم قیمت پر اپنے ریکارڈ صاف کرنے کے لئے ایک بڑے حصے کا جرمانہ جمع کرچکے ہیں ، ان کیلئے ایک اچھا موقع ہے۔” اس اقدام کا حکم فجیرہ کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن حماد بن محمد الشرقی نے حکم دیا تھا۔ پولیس نے تمام ڈرائیوروں سے ہر ایک کی حفاظت کے لئے ٹریفک کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل ، اجمان اور راس الخیمہ کے پولیس نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر اسی طرح رعایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

عام طور پر متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسب سے ایسے اعلان کیے جاتے ہیں۔

Soure: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button