متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کہاں دیکھا جا سکتا ہے؟َ

 

دبئی میں آتش بازی کے مظاہرے کا اور چیز مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اس سال یو اے ای اپنا 49واں قومی دن منا رہا ہے اور 5 دن کی چھٹیوں کے دوران دبئی سمیت یو اے ای بھر میں عوام کی تفریح کے لیے متعدد مقامات پر فائر ورک کے ساتھ دیگر انتظامات کیے گئے ہیں۔

تاہم، اس سال کورونا وبا کی وجہ سے تقریبات کچھ مختلف ہوں گیں جن میں لوگوں کی تعداد کم رکھی جائے گی اور دیگر کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔

اس مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس سال دبئی میں آتش بازی کے مظاہرے کہاں منعقد ہوں گے اور انہیں لائیو کیسے دیکھا جا سکتا ہے:

1۔ دبئی فیسٹیول سٹی مال

دبئی فیسٹول سٹٰی مال میں جادوائی آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ عربی تھیم میں لیزر اور واٹر شو کیا جائےگا۔

اس لوکیشن پر آتش بازی کے دو مظاہرے ہوں گے۔ ایک رات 9 بجے اور دوسرا 11 بجے ہوگا۔  متعدد ہوٹل اور برانڈز اس شو میں حصہ لے رہے ہیں۔

تاہم، اس سال کورونا وبا کی وجہ سے سیاحوں کو آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے ہوٹلوں کی پہلے سے بکنگ کروانی ہوگی۔ اور واک ان ڈنرز کی سہولت کو عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے اور پہلے سے بکنگ کروا کے آئے سیاح آتش بازی کے مظاہر سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اس کے علاوہ دبئی فیسیٹول سٹی مال میں آیالا  ڈانس ہوگا اور پورے مال میں مختلف مارکیٹیں ہوں گیں۔

اس آتش بازی کے مظاہرے کو دیکھنے کے آپ کو اس مظاہرے میں شرکت کرنے والے کسی ہوٹل پر 2 دسمبر کو رات 9 بجے یا 11 بجے رات کا کھانا ہوگا۔

2پام فاؤنٹین:

پام فاؤنٹین دنیا کا سب سے بڑا فوارہ ہونے کے گینیز ریکارڈ کا حامل ہے۔ اس فاؤنٹٰین پر بھی ویزٹرز کی تفریح کے متعدد انتظامات کیے گئے ہیں۔

یکم دسمبر کو رات 9 بجے دی پوائنٹ پر اماراتی موسیقار ایہاب درویش کی طرف سے یو اے ای نیشنل ڈے شو پیش کیا جائے گا اور اس کے علاوہ لائیو آرکیسٹرا اور آتش بازی کا مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔

اس شو کو دیکھنے کے لیے آپ کو یکم دسمبر کو رات 9 بجے دی پوائنٹ، پام جمیرا جانا ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button