متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : قومی دن کے موقع چھٹی کی مناسب سے تقریبات کیلئے پروٹوکول کا اعلان کردیا گیا

خلیج اردو
02 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے متحدہ عرب امارات کے پچاس ویں قومی دن کی مناسبت سے تقریبات کیلئے قواعدوضوابط کا اعلان کیا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک کے شہریوں کو بدھ سے ہفتے تک چار دنوں کا بریک ملے گا۔ یہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن اور یوم یادگار کے سلسلے میں دو چھٹیوں کے بعد ویک اینڈ کی صورت میں چار دنوں کیلئے مختلف تقریبات میں جا سکیں گے۔

نیشنل ایمرجنسی اینڈ ڈازاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو بتایا ہے کہ تقریبات میں شرکت کیلئے ویکسین شدہ ہونا ضروری ہے یا جن افراد کا الحوسن اپلیکیشن پر گرین پاس ہو تو وہ تقریبات میں جا سکیں گے۔

شرکاء کو ایونٹ کے 96 گھنٹوں کے اندر اندر لیے گئے کرونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔ این سی ای ایم اے کے ترجمان ڈاکٹر سیف الظہری کے مطابق داخلے سے پہلے ان کا درجہ حرارت دیکھا جائے گا۔

ایونٹ کے مقامات 80 فیصد صلاحیت پر کام کر سکتے ہیں۔ شرکاء کو ماسک پہننے اور 1.5 میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button