متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن : دبئی میں فری پارکنگ ، میٹرو کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں حکام نے دبئی کے قومی دن کے موقع پر دبئی بھر میں فری پارکنگ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فری پارکنگ تمام پیڈ پارکنگ زون میں ہوگی۔

دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے کے مطابق قومی دن کی مناسب سے یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک فری پارکنگ ہوگی جہاں فیسز کی شروعات ہفتے کے روز 4 دسمبر سے ہوگی۔

آر ٹی اے نے انہی آیام کیلئے ری وئیزڈ دبئی میٹرو اور ٹرام کیلئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔

یکم دسمبر سے 2 دسمبر کے درمیان دبئی میٹرو کا ریڈ اینڈ گرین لائن صبح پانچ بجے سے رات 2.15 تک جاری رہے گا۔ ٹرام صبح چھ بجے سے رات ایک بجے تک جاری رہے گا۔

مرکزی اسٹیشنز بشمول گولڈ سوق اسٹیشن صبح 4.50 بجے سے 1.22 بجے تک کھلے رہیں گے۔ الغبیبہ اسٹیشن صبح 4.13 بجے سے 12.57 بجے تک آپریشنل ہو گا۔ سب اسٹیشنوں بشمول ستوا اسٹیشن پر سروس صبح 4.57 بجے سے رات 11 بجے تک چلے گی۔ سوائے روٹ سی01 کے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button