متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن : آنے والے مصروف دنوں میں اپنے سفر کو کیسے آسان بنایا جائے؟ ہموار سفر کیلئے مفید مشورے

خلیج اردو
23 نومبر 2021
دبئی : دبئی ایئرپورٹ نے آنے والے قومی دن کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ 11 دن سفری حوالے سے کافی مصروف رہیں گے۔ ان دنوں بڑی تعداد میں مسافر ملک سے باہر سفر کررہے ہوں اور لوگ یہاں بھی آرہے ہوں گے۔

دبئی ایئرپورٹ نے منگل کو بتایا کہ 25 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان 1.8 ملین مسافر دبئی انٹرنیشنل کے ذریعے سفر کریں گے اور 4 دسمبر کو ان کی تعداد عروج پر ہوگی۔

بڑے پیمانے پر مسافروں کی آمدورفت کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹ نے مصروف دنوں میں سفر کے آسان تجربے کیلئے مسافروں کو پانچ نکاتی گائیڈلائنز جاری کیے ہیں جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مسافر آسانی سے سفر کریں اور ٹریفک جام میں نہ پھنسیں۔

ذیل میں وہ 7 نکات دیئے جارہے ہیں جن پر عمل درآمد کرکے دبئی ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے اپنے سفر کو آسان اور ہموار بنا سکتے ہیں۔

جو بھی مسافر جس ملک کیلئے بھی سفر کررہا ہو یا اس کی منزل کا مقامات جو کوئی بھی ہو ، اس حوالے سے سفری ضوابط سے خود کو آگاہ رکھے۔
مسافر اپنے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں اور تمام ددرکار ستاویزات اور لوزمات پورے کریں اور یقینی بنائیں کہ کوئی کمی نہیں اور سب درست ہے۔
ایئرپورٹ پہنچنے یا وہاں سے واپس جانے کیلئے وقت کو اس طرح سے منیج کریں کہ تھوڑا زیادہ وقت ذہن میں رکھیں جو ایئرپورٹ جانے والی سڑکوں پر رش میں خرچ ہوگا۔

اگر ٹرمینل 1 سے باہر آپ کی پرواز ہے تو اپنی روانگی سے 3 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں۔
ٹرمینل 3 سے روانہ ہونے والے مسافر روانگی سے 24 گھنٹے پہلے تک چیک ان کو یقینی بنائیں تاکہ وہ لمبی قطاروں سے بچ سکیں۔
اپنے سفر کی ہموار شروعات کیلئے دستیاب آن لائن اور سیلف سروسز کا استعمال کریں۔
اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو ایئرپورٹ تک آنے کی زحمت نہ دیں اور انہیں گھر پر ہی الوداع کہیں کیونکہ اس مصروف مدت کے دوران صرف ٹکٹ والے مسافروں کو ہی روانگی کے زون میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button