متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: شارجہ پولیس کی عماراتوں میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ حکام کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہےکہ شارجہ پولیس کی عماراتوں میں صرف انہی افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی جن کے پاس کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہوگی۔

نیا قانون 11 فروری یعنی کل سے نافذالعمل ہوگا۔

نئے قانون کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ پولیس کےدفتر میں جانے سے پہلے 48 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔

جبکہ وہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں ہیں، انہیں اس پابندی سے استشنیٰ حاصل ہوگی۔

خیال رہےکہ یہ پابندی پولیس ہیڈ کوارٹر اور اس کے کسٹمر سروس سنٹروں پر جانے کےلیے ضروری ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button