متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : آپ کی بنک معلومات کس حد تک آپ کیلئے مسئلہ بنا سکتی ہے، پولیس نے عوام کو مفید معلومات فراہم کیں ہیں

خلیج اردو
دبئی : اگرچہ پولیس ، بنکوں اور متحدہ عرب امارات میں سیکورٹی ایجنسیوں نے رہائشیوں کو اپنی ذاتی معلومات کسی سے کال پر نہ بتانے کی بار بار ہدایت کیں ہیں ، بہت سے لوگ اب بھی دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران مسلسل آگاہی مہمات سے اگرچہ اس طرح کے معاملات میں کمی آئی ہے لیکن ان میں پھر اضافہ ہوا ہے کیونکہ ملک میں متعدد گینگ ایسے سرگرم ہیں جو ملک کے اندر اور باہر نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

دبئی پولیس اور شمالی امارات کے اعلیٰ حکام اسے سنگین مسئلہ سنگین قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ فون کے ذریعے ہونے والے فراڈ صارفین کو درپیش سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہیں۔ کیونکہ دھوکہ باز ذاتی معلومات حاصل کرنے اور ان کے پیسے چرانے کیلئے بینک ملازمین بن کر بے وقوف بناتے ہیں۔

دبئی پولیس میں سائبر کرائمز ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کیپٹن عبداللہ الشہی نے کہا کہ فراڈ کرنے والے بزرگ افراد کو پولیس افسر یا حکومتی نمائندے بن کر لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بنک پولیس یا سرکاری اہلکار فون پر بینک اکاؤنٹس سے متعلق ذاتی ڈیٹا نہیں مانگتے۔

انہوں نے رہائشیوں کو ہدایت دیں ہیں کہ وہ ایسے ٹیکسٹ میسجز کا جواب نہ دیں جس میں انتباہ ہوتا ہے کہ اگر وہ اپنا ڈیبٹ کارڈ نمبر اور پن کوڈ فراہم کرکے اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات اپ ڈیٹ نہیں کرتے ہیں تو ان کا کارڈ بلاک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بینک اکاؤنٹ سے رقم چوری کرنے کی چال ہے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button