متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : عوام کیلئے سفر کو آسان بنادیا گیا،نئی بس سروس کا اجراء ، پرانے سروسز کی استعداد میں اضافہ کردیا گیا

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی میں لوکل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کچھ نئی بس سروسز کا آغاز کیا ہے اور پہلے سے موجود بس روٹس کو موڈیفائیڈ کیا ہے۔

ابوظبہی کی بلدیہ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر آئی سی ٹی نے کہا ہے کہ عوام کو فراہم کی جانی والی سہولیات کو بہترین بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے۔ نئے ویک اینڈ کے مطابق اقدامات کیے گئے ہیں۔

نئے ویک اینڈ کو دیکھتے ہوئے بس کے شیڈول کو پھر سے ترتیب دیا گیا ہے۔

لوگوں کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے ہفتے کے دنوں میں ساٹھ یومیہ بس ٹرپس کا اضافہ کیا گیا ہے اس طرح ٹرپس کی تعداد 4,695 سے بڑھ کر 4,755 یومیہ ہو گئی ہے۔ جمعہ کو 753 اضافی ٹرپس کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے یومیہ دوروں کی تعداد 4,002 سے بڑھ کر 4,775 ہوگئی ہے۔

بس نمبر 8 جو ابوظہبی شہر کے زید پورٹ سے الباطین کے علاقے کو سروس دیتی ہے، کو البطین مرینا کے علاقے تک بڑھایا جائے گا۔بنیاس، الشامہ اور مصفح میں نیٹ ورک میں کئی بہتری کی گئی ہے۔

بس نمبر 400، 401، 402 اور 403 اب الشہامہ کو سروس فراہم نہیں کریں گے۔ ابوظہبی بس سٹیشن سے شروع ہونے والی دو نئی سروسز بس نمبر 201 الشاما سوق اور بس نمبر 202 رہبہ اسپتال کیلئے خدمات فراہم کریں گے۔

225 ڈیئر فیلڈز مال اور التویلہ کے درمیان نئی سروس جبکہ بس نمبر A40 کو الشہامہ بس اسٹیشن تک بڑھایا جائے گا۔مصحف میں نئی بس سروس مغربی بندرگاہ کے علاقے کو جوڑنے کے ساتھ ساتھ محمد بن زید سٹی اور شیخ راشد بن سعید المکتوم اسٹریٹ کے درمیان براہ راست رابطہ قائم کرے گی۔

آئی ٹی سی نے کہا کہ نئی امپرومنٹ سروس کی فریکوینسی میں اضافہ کرے گی اور اوقات کار میں بہتری لائے گی۔ اس سے عوام کیلئے بس سروس کے استعمال میں مزید بہتری آئے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button