متحدہ عرب امارات

ملازمین کیلئے خوشخبری : رہائش کی سہولت سمیت اب مزدوروں کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی ، نیا حکم نامہ جاری

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کمپنیوں کیلئے خصوصی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جو ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔ اس میں ملازمین کی تعداد اگر پچاس یا اس سے زیادہ ہیں اور فی ملازم تنخواہ 1,500 درہم فی مہینہ ہے، انہیں رہائش کی سہولت دینا کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔

انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی وزارت نے تعمیراتی مقامات پر مزدوروں کی حفاظت کو بڑھانے اور رہائش فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

حکم نامے کے تحت تعمیراتی اور صنعتی مزدوروں کو 15 جون سے 15 ستمبر تک دوپہر 12:30 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک باہر یا سورج کے نیچے جگہوں پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

100 یا اس سے زیادہ ملازمین والی صنعتی اداروں اور کمپنیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ ایک ہیلتھ اور سیفٹی افیسر کی خدمات حاصل کریں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ مزدور کام کی جگہ پر مختلف خطرات سے محفوظ رہیں گے۔

متعلقی ہیلتھ اینڈ سیفٹی افسر کو یہ یقینی بنانے کا کام سونپا جائے گا کہ تعمیراتی مقامات پر حفاظتی تقاضوں کو پورا کریں۔

وزارت نے کہا ہے کہ اس حکم نامے کا مقصد کام کے استحکام کو یقینی بنانے اور کام کی جگہ پر پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں میں ملازمین اور آجر دونوں کی ذمہ داریوں کو تفصیل سے بیان کرنا ہے۔

ملازمین کو حفاظتی کٹس اور مناسب لباس مہیا کیا جانا چاہیے تاکہ وہ کام کی جگہ پر کسی بھی چوٹ سے بچ سکیں۔ ابتدائی طبی امداد کی کٹس اور آگ بجھانے والے آلات تعمیراتی احاطے میں رکھے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے سائٹ پر موجود متعلقہ ماہر کے ساتھ رکھا جائے گا۔

اس حکم نامے کے مطابق ملازمین کی حفاظت کا ذمہ آجر کا ہے جہاں وہ یقینی بنائیں کہ کام کی جگہ نہ صرف محفوظ ہے بلکہ وہ کسی ہنگامی صورت حال کیلئے تیار ہے۔ اچانک پیش آنے والے ہنگامی حلات ست نمٹنے کیلئے اسٹاد تربیت یافتہ ہے۔

تمام ملازمین کو اس حوالے سے مکمل گائیڈ لائن ملنی چاہیئے اور وہ کسی بھی ممکنہ نقصان پہنچانے والا کام کے احتیطاطی تدابیر سے نہ صرف آگاہ ہوں بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کیا جائے۔

کمپنیوں کو اپنے ملازمین کی رہائش کی تفصیلات www.mohre.gov.ae پر رجسٹر کرنے ہوں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button