متحدہ عرب امارات

متحدعہ عرب امارات:فجیرہ میں 600 سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھنے والی خوبصورت مسجد کا افتتاح کر دیا گیا

خلیج اردو

شارجہ:شارجہ کی فلاحی سوسائٹی نے فجیرہ میں بنائی گئی خوبصورت اور بڑی مسجد کا افتتاح  کر دیا۔نئی تعمیر ہونے والی اس مسجد میں 600 نمازی عبادت کرسکتے ہیں۔دو ملین درہم کی لاگت سے بننے والی الغول مسجد 657مربع میتر کے فاصلے پر قائم ہے۔یہ مسجد اسلامی امور سے متعلق قائم اتھارٹی اور فلاحی تنظیم کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہے۔

 

مسجدمیں واش رومز،وضو خانہ،پارکنگ اور امام کیلئے خصوصی رہائشگاہ کی سہولت موجود ہے۔اسلامی امور سے متعلق قائم اتھارٹی کے سربراہ خلاد الدنھانی نے اس خوبصورت مسجد کی تعمیر پر چیریٹی سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مسجد کی تعمیر میں مخیر حضرات کے تعاون کو بھی سراہا۔

 

خالد الدنھانی نے کہاکہ اس تعاون سے ہم خیر خواہی،کے پیغام کیلئے مشترکہ فریم ورک بنانے اور معاشرے میں نیکی اور فلاح کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button