متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نئی پالیسی کا اعلان ہو گیا، اب مالی لحاظ سے خلاف ورزیاں کرنے والے مجرموں کے نام شائع کرنے کی اجازت ہوگی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک نئی پالیسی کے اجازت دی گئی ہے جہاں اب قانونی طور پر ان افراد کے نام شائع کرنے کی اجازت ہو گی جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں اسٹاک مارکیٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہو۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پیر کے روز کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے بعد ٹویٹ میں بتایا کہ اب مالیاتی خلاف ورزیوں کی تفصیلات کے ساتھ خلاف ورزیاں کرنے والوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

نئی پالیسی سیکیورٹیز اینڈ کموڈٹیز اتھارٹی کو قانون اور اتھارٹی کے جاری کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب معلومات اور حقائق کو اپنی ویب سائٹس میں شائع کرنے کا اختیار دیتی ہے۔ اشاعت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے نام اور ان خلاف ورزیوں کا مواد شامل ہو سکتا ہے۔

فیصلے کا مقصد سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہی بڑھانے، سرمایہ کاروں تحفظ اور فنانشل مارکیٹس میں خلاف ورزیوں کو محدود کرنے کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔

فیصلہ کے اطلاق سے متعلق کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے پیر کے روز ایک اجلاس میں اصلاحات کا ایک بڑا پیکج متعارف کرایا جس میں دبئی کے قرض کے انتظام کے دفتر کا قیام اور ملک بھر میں بے روزگاری سے متعلق انشورنس متعارف کرانے کا فیصلہ شامل کیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button