خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: شارجہ کی مرکزی سڑک کے لیے نئی حد رفتار کے تعین کا اعلان

خلیج اردو: شارجہ میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ وادی مدق – کلبہ روڈ پر حد رفتارکو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

رفتار کی حد 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ حد رفتار کی حد میں تبدیلی اسلئے کی گئی ہے کیونکہ سڑک کے آس پاس کوئی رہائشی علاقے یا شہری مراکز آباد نہیں ہیں اور سڑک ہموار ہے۔

سڑک، جسے E102 بھی کہا جاتا ہے، وادی مدق کو کلبہ سے جوڑتی ہے جو فجیرہ سرحد سے صرف 12 کلومیٹر دور ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button