متحدہ عرب امارات

حادثات سے بچاؤ کیلئے نیا نظام متعارف ، اگر گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور پر عنودگی طاری ہو تو اس کا پتہ چل پائے گا

خلیج اردو
یکم مارچ 2021
راس الخیمہ : راس الخیمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( RAKTA ) ایک سمارٹ سسٹم کو آزمائشی بنیادوں پر چلا رہا ہے جس سے یہ ممکن ہو پائے گا کہ تمام ٹیکسی اور بس ڈرائیور کی عنودگی کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو ختم کر دے گا۔ اس سے ٹریفک حادثات میں خاطر خواہ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

راس الخیمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( RAKTA ) میں جنرل منیجر اسمائیل حسن البلوشی کے مطابق شاہین سمارت سسٹم کیمرے کو ٹیکسی یا بس ڈرائیور کے فرنٹ میں نصب کیا گیا ہے جس میں ڈرائیوروں کے چہروں کو فکس کیا جائے گا۔

جب اسے ایکٹیو کیا جاتا ہے تو یہ نظام ڈرائیوروں کے چہرے کی خصوصیات کو پہچان کر اس کی ایک قسم کی نگرانی کرتا ہے اور اسے جانچ کر تجزیہ دیتا ہے ۔ اس نظام کی ریڈنگ خودکار نظام کے تحت اسمارٹ کمانڈ اور کنٹرول سنٹر کو فوری طور پر الرٹ بھیجتا ہے اگر کسی ڈرائیور کے چہرے پر تھکن کے اثار دیکھائی دیتے ہوں۔

اس سسٹم میں ایک اور ڈیوائس بھی لگائی گئی ہے جو سفر کے دوران ڈرائیوروں کے رویے ، رفتار کی حدوں میں پھیلاؤ ، محفوظ ڈرائیونگ ، بریک کا استعمال ، اچانک موڑ ، غیر موزوں ڈرائیونگ ، موبائل فون کا استعمال اور دیگر خلاف ورزیوں کی نہ صرف نشاندہی کرتا ہے بلکہ ان کی ریکارڈنگ بھی کرتا ہے۔

سمارٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر جمع کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے اور روڈ استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے درکار مناسب اقدامات کرتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button