متحدہ عرب امارات

احتطیاط سے گاڑی چلائیں : نگرانی کیلئے مزید ٹریفک کیمرے انسٹال کر دیئے گئے

خلیج اردو
راس الخیمہ : راس الخیمہ میں ٹریفک کی محفوظ روانی کو یقینی بنانے کیلئے نگرانی کے کیمرے انسٹال کر دیئے گئے۔ ڈرائیوروں کی تیز رفتاری ، لازمی لین کو فالو نہیں کرتے۔

عوفی پل چوک اور الہدف چوک پر ٹریفک جرائم میں اضافے کی وجہ سے راس الخیمہ پولیس نے ان دونوں مقامات پر نئے نگرانی کے کیمرے فعال کر دیے ہیں۔

پولیس نے پیر کے روز بتایا ہے کہ نئے کیمرے موٹرسائیکلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے لگائے گئے ہیں۔

جو ڈرائیوروں ان رولز پر عمل درآمد نہیں کرتے اور وہ لازمی لازمی پر عمل درآمد نہیں کرتے تو ان کو دس ہزار درہم جرمانہ اور ٹریفک بک میں بارہ سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔ ایک مہینے کیلئےگاڑی کو ضبط کیا جائے گا۔

راس الخیمہ پولیس میں حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک اور پٹرولنگ ڈیپارٹمنٹ نے راس الخیمہ پولیس کے محکمہ برقیات کی مدد سے ڈرائیوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

انہون نے کہا کہ راس الخیمہ کے اپنائے گئے سمارٹ سسٹم کی مدد سے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ راس الخیمہ پولیس ڈرائیوروں کے باحفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ حکام نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ اسپیڈ لمٹس کو فالو کریں۔

ان انٹرسیکشنز پر کیمرہ انسٹال کیے گئے ہیں تاکہ تیز رفتاری اور دیگر خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button