متحدہ عرب امارات

دوبئی پولیس انٹرنیشنل گینگسٹرز کے خلاف متحرک

دوبئی پولیس کے کمانڈر این چیف لیفٹنٹ جرنل عبداللہ خلیفہ آل مری کا کہنا ہے کہ دوبئی پولیس دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ہے تاکہ مجموعی طور پر دوبئی سے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

دوبئی پولیس گزشتہ کئی مہینوں سے انٹر نیشنل گینگسٹرز ، ڈرگ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کرنے میں مصروف عمل ہے جو سنگین مقدمات میں کئی ممالک کو مطلوب تھے ۔ دوبئی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کو پیغام جاری کیا ہے کہ دوبئی پولیس سے بھاگ سکتے ہو مگر چھپنا ناممکن ہے ۔

دوبئی پولیس کے مطابق ریڈون ٹاگھی ، عامر فتین میکی، ریمنڈ عباس ہش پپی اور نورڈین ای ایچ نامی گینگسٹرز کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے جرائم کے بارے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

دوبئی پولیس کے مطابق ریڈون ٹاگھی جو ایک ڈچ باشندہ ہے اور ڈرگ مافیا کا سرغنہ بتایا جاتا ہے ۔ ریڈون ٹھاگی بیشتر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی ملوث رہا ہے جس کے بارے میں یہ مشہور تھا کہ بندہ مارنے کا حکم ایسے دیتا ہے جیسے کوفی کا کپ آرڈر کر رہا ہو۔ ریڈون ٹاگھی نیدر لینڈ کا سب سے خطرناک آدمی تصور کیا جاتا تھا جسکو یورپ کی پولیس دس سالوں سے ڈھونڈ رہی تھی ۔ ٹاگھی جو ماراکو میں پیدا ہوا جس پر نیدرلینڈ میں ایک مدمقابل وکیل کے قتل کا مقدمہ بھی درج تھا ۔ دوبئی پولیس نے پانچ دنوں کے اندر ہی اکتالیس سالہ ریڈون ٹاگھی کو گرفتار کر لیا جو جالی شناخت پر دوبئی میں زیر قیام تھا ۔ ریڈون ٹاگھی نے گرفتاری کے وقت دوبئی پولیس کے بریگیڈیئر جمال آل جلاف کو بتایا کہ مجھے گرفتار کرکے دوبئی پولیس نے ثابت کردیا کہ وہ دنیا کی بہترین پولیس ہے ۔

عامر فتین میکی جو ڈنمارک کے انٹرنیشل گینگ کا ماسٹر مائنڈتھا۔ عامر فتین میکی اس کے علاوہ قتل وغارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث رہا تھا ۔عامر فتین میکی کو بھی دوبئی پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔۔عامر فتین میکی گینگسٹر ریڈون ٹاگھی کا قریبی ساتھی تصور کیا جاتا تھا جو جالی شناخت پر سال 2018 کو دوبئی میں داخل ہوا تھا ۔ عامر فتین میکی کو 4 جون کو دوبئی پولیس نے اسٹیٹ سکیورٹی فورسز کے ساتھ متحدہ آپریشن میں گرفتار کیا ۔ عامر فتین میکی کو گرفتار کرنے سے پہلے اس پر گہری نظر رکھی گئی اور کویڈ 19 کے کرفیو کے باوجود رات گئے اس کے گھر چھاپہ مارا گیا ۔

ریمنڈ عباس ہش پپی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کاروباری شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا کو دوبئی پولیس نے "فوکس ہنٹ ٹو” نامی خفیہ آپریشن میں گرفتار کیا ۔عباس ہش پپی پر 1.6 بلن درہم کے فراڈ کا الزام تھا ۔ ریمنڈ عباس ہش پپی کا سوشل میڈیا پر بہت چرچہ تھا اور اس کے لاکھوں فالورز بتائے جاتے تھے مگر جب دوبئی پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ ریمنڈ عباس ہش پپی نے متعدد بینکوں سے نیٹ لینک کے ذریعے پیسے چوری کئے ۔ہش پپی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا جن میں ولاکین جیکب، ایکا ووڈ بیری اور دس مزید ساتھی شامل ہیں ۔ ہش پپی کے قبضے سے 150 ملین درہم کیش تیرہ گاڑیاں اکیس کمپوٹر اور سینتالیس موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ۔گاڑیوں کی کل مالیت پچیس ملین درہم بتائی جاتی ہے

۔فروری میں "فوکس ہنٹ ون ” میں نو افراد کو گرفتار کیا تھاجن پر اٹھارہ ممالک میں ایکسی(81) فراڈ کاروبار چلانے کا الزام تھا۔
اس کے علاوہ نورڈین ای ایچ جو کہ ڈرگ مافیا کا سرغنہ بتایا جاتا ہے کو بھی دوبئی پولیس نے حساس آپریشن میں گرفتار کیا ۔ نورڈین پر بیلجیم میں اشتعال انگیز اور سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہے ۔نورڈین ای ایچ کے پکڑنے کے لئے بیلجیم کی پولیس کئی سالوں سے آپریشن کررہی تھی مگر دوبئی پولیس نے اسکو بھی گرفتار کر لیا ۔

دوبئی پولیس کے کمانڈر این چیف لیفٹنٹ جرنل عبداللہ خلیفہ آل مری کا کہنا ہے کہ دوبئی پولیس دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ہے تاکہ مجموعی طور پر دوبئی سے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button