متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:سکول نے ماسک پہننے سمیت دیگر پابندیاں کی پابندی ختم کر دی

خلیج اردو 24 نومبر 2021

ابوظہبی: ابوظہبی کے سکول نے اپنے اسٹوڈنٹس کو کرونا کی ویکسین لگوانے کے بعد مختلف پابندیاں ہٹا دیں۔
گریس ویلی انڈین اسکول نے اپنے اسٹوڈنٹس کے لیے ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی جبکہ طلباء کو جسمانی سرگرمیوں سمیت اسبمبلی اور دیگر تقریبات میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔
ابو ظہبی کی محکمہ تعلیم نے بھی سکول کی جانب سے اپنے طلباء کو کورونا ویکسین لگانے کے اقدام کو سراہا ہے۔

 

گریس ویلی انڈین سکول اب اپنے اسٹوڈنٹس کو کورونا کی ویکسینیشن کرانے والے دیگر اسکولوں کے ہمراہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکے گا جبکہ انکی میزبانی کا بھی اہل ہوگا۔سٹوڈنٹس کے والدین بھی اب اسکول میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔

 

ایک سروے کے مطابق 52 ہزار سے زائد والدین اپنے بچوں کی کروناویکسینیشن کے خواہشمند ہیں تاکہ وہ دوبارہ نارمل زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق گریس ویلی انڈین سکول وہ پہلا تعلیمی ادارہ ہے جس نے سب سے بڑی تعداد میں اپنے اسٹوڈنٹس کو کرونا کی ویکسین لگائی۔

SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button