متحدہ عرب امارات

یو اے ای: کچھ نجی  اسکولوں کے لیے بغیر امتحانات لیے بچوں کی کارکردگی جانچنے کے نظام کی منظوری دے دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے سال 2020-21 کے تعلیمی سال کے دوران انٹرنیشنل بکلوریٹ نصاب پڑھانے والے تمام نجی اسکولوں کے لیے بغیر امتحانات لیے طلباء کی کارکردگی جانچنے کے نظام کی منظوری دے دی ہے۔

انٹرنیشنل بکلوریٹ کی جانب سے منظور شدہ اس نان ایگزام نظام کو 2020 میں کورونا کے خلاف ایک احتیاطی تدبیر کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔  اس نظام کے تحت اساتذہ خود سے بچوں کے گریڈز متعین کرتے ہیں۔

مزید برآں، وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اس نظام  کا اطلاق صرف برطانوی اور آئی بی کا نصاب پڑھانے والے اسکولوں پر ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامت "بین الاقوامی نجی اسکولوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے تاکہ وہ طلباء کی کارکردگی کے جائز کے لیے مضبوط طریقہ کر اپنائیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button