متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اب گولڈن ویزہ کیلئے آئی سی اے اپلیکیشن کی مدد سے اپلائی کیجئے

خلیج اردو
28 اگست 2021
ابوظبہی : وہ رہائشی جو متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ کیلئے اہل ہوں ، وہ آئی سی اے کی اپلیکیشن سے درخواست دے سکتے ہیں۔

وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات آئی سی اے کی سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے گولڈن رہائشی ویزہ کی سروس متعارف کرائی ہے۔

وہ افراد جو 10 سالہ رہائشی ویزا کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں یا جو اس کیلئے اہل لوگوں کو نامزد کرنا چاہتے ہیں وہ تمام ضروری دستاویزات جمع کر کے آئی سی اے یو اے ای اسمارٹ ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کو اس سہولت کیلئے پچاس درہم دینے ہوں گے۔

آئی سی اے نے کہا ہے کہ ضروری دستاویزات جمع کرانے کے بعد حکام کی جانب سے صارف کو ایک پیغام اور ای میل موصول ہوگی۔ جب آپ درخواست اور اس کے پراگرس کی تصدیق کریں گے۔

حکام نے خبردار کیا کہ اگر صارف کی درخواست ناکافی معلومات یا تمام مطلوبہ دستاویزات جمع نہ کرانے کی وجہ سے مسترد کر دی گئی تو 30 دن کے بعد درخواست خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button