متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شوق کیلئے سائکلنگ کرنے والوں کیلئے الیکٹرک روڈ پرمٹ اب لازم ہوگا

خلیج اردو
22 اگست 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے الیکٹرک روڈ پرمٹ کا اجراء کیا ہے جو شوق سے سائکلنگ کرنے والوں کیلئے ہے۔ پولیس کے مطابق یہ پرمٹ ان سائکلسٹ کو فراہم کیا جائے گا جو زیادہ فاصلہ طے کرتے ہیں اور اس وقت جب وہ سائکلنگ کرتے ہوں ، اپنے رفتار اسی کولمیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جاری رکھنا چاہتے ہوں۔

اس حوالے سے خواہشمند حضرات پولیس کی ویب سائیٹ استعمال کرتے ہوئے الیکٹرک روڈ پرمٹ کیلئے در۴خواست دے سکتے ہیں۔ انہیں اڑٖتالیس گھنٹوں کے اندر پرمٹ دیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد سڑک پر چلنے والوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ پرمٹ کے حصول کیلئے مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے۔

ہیلمٹ پہننا ، سائکل پر فرنٹ اور دیگر لائٹس رکھنا ، سائکلسٹ کی حفاظت کیلئے ایک گاڑی بھی ساتھ ہو جو اس گروپ کی حفاظت کر سکے، بائیک پر تیز ترین لائٹ لگا ہو۔ دیگر لوزمات مین بائیک کی مکمل چیکنگ لازمی ہے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ کسی قسم کی خرابی سے کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔

شہروں میں نقل و حمل کیلئے یہ سائیکلیں زیادہ تر فٹ پاتھوں پر کم رفتار سے چلتی ہیں لیکن تفریح کیلئے سائکل عام طور پر سیاحتی علاقوں ، عوامی پارکوں یا رہائشی محلوں میں استعمال ہوتے ہیں اور اس صورت میں سائیکل کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے اور شہر کے اندر سائیکل لینز ایسے شوقین صارفین کیلئے موجود ہیں۔

کھیلوں کے حوالے سے سائیکل کے استعمال کے رجحان میں آجکل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جو لوگ اس قسم کی ورزش کرتے ہیں وہ عام طور پر کم از کم 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں اور تیز رفتار سے سفر کرتے ہیں جو بعض اوقات 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔ ایسے سائکلسٹ سائیکل لین کے دیگر صارفین کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ یہ سائکلسٹمرکزی سڑکوں پر چکر لگاتے ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے سائیکل سواروں اور ان کے استعمال کیلئے وضع کردہ حفاظتی اور احتیاطی طریقہ کار پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو وارننگ دی ہے۔

پولیس کے مطابق وہ سائکلنگ کے شوق ، کھیل اور سفری ضرورت کو نہ صرف محفوظ بنانا چاہتے ہیں بلکہ اس کیلئے عالمی سطح کے رجحان پیدا کرنے کے بھی خواہاں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button