متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: اب خالی بوتلوں کے بدلے عوامی بسوں میں سفر کیجئے

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات پائیداری کی جانب گامزن ہے۔ ماحول کی حفاظت پر یہان کوئی سمجھوتہ نہیں۔

اس سلسلے میں ابوظہبی میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر (آئی ٹی سی) نے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ ہر بار پلاسٹک کی خالی بوتلوں کے حوالے کرتے ہوئے پوائنٹس حاصل کرکے پبلک بسوں میں مفت سفر کریں۔

ان بوتلوں کو ری سائیکل کیا جاتا ہے اور دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے۔

اس مہم کیلئے ابوظہبی کے مرکزی بس اسٹیشن میں ایک پلاسٹک ڈپازٹ مشین نصب کی جائے گی۔ مسافروں کو پوائنٹس فار پلاسٹک دیئے جائیں گے جس سے مسافروں کو پوائنٹس کے لیے پلاسٹک کے خالی کنٹینرز کا تبادلہ کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

حساب کچھ یوں لگایا گیا ہے کہ ہر ایک چھوٹی بوتل 600 ملی یا اس سے کم 1 پوائنٹ حاصل کرے گی جبکہ 600 ملی لیٹر سے زیادہ بڑے حجم کے مرتبان یا بوتلیں 2 پوائنٹس حاصل کریں گی۔ ہر پوائنٹ 10 فائلوں کے برابر ہے اور 10 پوائنٹس 1 درہم کے برابر ہیں۔

یہ سرگرمی ماحولیاتی ایجنسی – ابوظہبی (ای اے ڈی)، ابوظہبی ویسٹ مینجمنٹ سینٹر "تدویر”، اور "ڈی گریڈ” کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔

پوائنتس کو "حافلات” پرسنلائزڈ بس کارڈ میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے آئی ٹی سی خودکار ادائیگی کا نظام، جو سفر کے لیے درکار کرایہ کا حساب لگاتا ہے اور بس میں نصب ٹیرف مشینوں کے ذریعے کارڈ میں محفوظ کیش ویلیو سے خود بخود کٹوتی کرتا ہے۔

ای اے ڈی سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کلیدی مقامات پر بوتلوں کی ری سائکلنگ کی ایک مربوط اسکیم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں سے بوتلیں جمع کرنے کے لیے حوصلہ افزا اقدامات کر رہا ہے۔

اس میں یہ اقدامات ترغیبی انعامات پر مبنی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button