متحدہ عرب امارات

اب ڈرائیونگ کے انلائن لیکچرز لینے پر بھی ٹریفک کے سیاہ پوائنٹس ہٹائے جا سکتے ہیں

خلیج اردو
30 ستمبر 2021
شارجہ : ڈرائیور اب شارجہ میں سیاہ پوائنٹس کم کر سکتے ہیں اگر وہ ٹریفک قوانین ٓاور ضوابط سے متعلق آگاہی کے انلائن لکچرز کیلئے داخلہ لیتے ہیں۔

یہ اعلان اس کے بعد کیا گیا جب شارجہ نے ٹریفک قوانین سے متعلق بحالی پروگرام شروع کیا ہے تاکہ وہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پھیلائے اور خلاف ورزیوں کے برے نتائج سے متعلق جان سکیں۔

اس پروگرام کیلئے ڈرائیور سال میں ایک مرتبہ سائن اپ کر سکتے ہیں اور ان کے ٹریفک لیکچر عربی ، انگریزی اور اردو میں دستیاب ہوں گے۔

اس پروگرام کي تکميل پر وه اپنے ٹریفک بلیک پوائنٹس میں کمی دیکھ پائیں گے اور ان کے ڈرائیونگ لائنسز کو ضبط کرنے سے بچا پائیں گے۔

سنٹرل ریجن پولیس کے ڈائریکٹر کرنل احمد جاسم الزابی نے بتایا ہے کہ ڈرائیوروں کی بحالی اور تربیت کیلئے یہ پروگرام شارجہ ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ۔

کلاسیں شرکت کرنے والوں کو محفوظ ڈرائیونگ اور مثبت طرز عمل کو بڑھانے کے بارے میں آگاہ کریں گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button