متحدہ عرب امارات

یو اے ای: مربہ ساحل پر پھیلنے والے تیل پر قابو پا لیا گیا، شہریوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

اتوار کے روز فجیرہ شہر سے 15 کلومیٹر دور مربہ ساحل پر تیل پھیل گیا۔ جسے حکام نے کامیابی کےساتھ مزید پھیلنے سے روک لیا ہے۔

فجیرہ کی ماحولیات سے متعلق اتھارٹی (ایف ای اے) نے تیل کے رساؤ کے بعد فجیرہ بلدیہ کے ساتھ مل کر تیل کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آپریشن لانچ کیا تاکہ سمندری حیات، انفراسٹریکچر اور اس علاقے کے ماہی گیروں کے کام کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

ایف ای اے کی ڈائریکٹر اسیلا عبداللہ نے بتایا کہ اس آپریشن میں ایف ای اے نے فجیرہ بلدیہ، پورٹ حکام اور نجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

انہوں نے تیل کے ساحل سمندر تک آنے کی وجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آئل لیجانے والے بحری جہاز عالمی معیارات پر عمل نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جس جہاز سے یہ تیل لیک ہوا ہے اسکی شناخت کے لیے کوشش جاری ہے۔

مزید برآں، حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سمندری پانی کو تیل کی گندگی سے پاک کیا جا رہا ہے۔ اور رہائشیوں اور شہریوں کو ساحل سمندر پر آںے سے روک دیا گیا ہے تاکہ وہ آئل سمندری پانی میں رساؤ متاثر ہونے سے محفوظ رہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button