متحدہ عرب امارات

ریفائنری کمپنی میں موجود آئل ٹینکر نے آگ پکڑ لی ، سول ڈیفنس کی بروقت کارروائی

خلیج اردو
10 فروری 2021
فوجیرہ : فوجیرہ کی آئل ریفائنری میں آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ فجیرہ کی سول ڈیفنس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھاوابان کے علاقے میں تیل کے کچہرے سے بھرے ٹینک میں لگنی والی آگ بجھائی۔

اس حوالے سے سنٹرل فوجیرہ پولیس کو پیر کے روز شام 6:06 پر اطلاع دی گئی جس کے بعد سول ڈیفنس نے آئل ریفائری کی جانب بروقت پہنچ گئی اور فوم کا استعمال کرکے ریفائنری کے علاقے کو کارڈن آف کیا گیا۔

فائر فائٹرز نے آگ کے شعلوں کو بڑھنے سے پہلے قابو میں کر لیا اور دیگر ٹینکرز کو آگ لگنے سے بچایا۔ انہیں نے جلے ہوئے ٹینک کو ٹھنڈا کرنے کیلئے فوم کا استعمال کیا تاکہ وہ دوبارہ آگ نہ پکڑے۔ آگے بجھانے کے آپریشن میں راس الخیمہ کے کادرا سنٹر اور عجمان سے مناما سنٹر کی فائر فائٹرز ٹیم نے حصہ لیا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button